پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔ فوٹو فائل  

اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں تباہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے اثرات سندھ میں بھی متوقع ہیں۔

ان حالات میں، پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔ 

سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.61 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.13 روپے فی لیٹر تک نمایاں ہو سکتی ہے۔

 اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.57 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔  

اس کمی کی وجہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 264.00 روپے فی لیٹر (264.61 روپے سے کم)، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 269.86 روپے فی لیٹر (272.99 روپے سے کم)، مٹی کے تیل کی 176.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی 159.55 روپے فی لیٹر مقرر ہو سکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *