کوٹ ادو میں پولیس نے 2 کم عمر یتیم بہنوں کا زبردستی کروایا جانے والا نکاح رکوا دیا۔
پولیس کے مطابق موضع پتی بائچ میں لڑکیوں کے بھائی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
لڑکیوں کے دادا اور چچا 16 اور 15 سالہ بہنوں کا نکاح 15 اور 14 سالہ چچا زاد بھائیوں سے کررہے تھے۔
پولیس نے کم عمر لڑکیوں کے دادا اور چچا کو گرفتار کرکے تھانہ سنانواں میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ لڑکیوں کو ان کی والدہ کے حوالے کردیا گیا۔
لڑکیوں کے بھائی کا کہنا ہےکہ جائیداد خاندان سے باہر نہ چلی جائے اس لیے بہنوں کا نکاح چچا زاد بھائیوں سے کروایا جارہا تھا۔


























Leave a Reply