پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ


پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق 16 سے 19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مون سون اسپیل کے تحت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافےکا امکان ہے جب کہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *