پنجاب حکومت نے کسی بھی غیر متوقع حالات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں


پاک بھارت کشیدگی: پنجاب حکومت نے کسی بھی غیر متوقع حالات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

حکومت کی جانب سے جاری ہدایات غیر متوقع حالات میں عوام کی تیاری اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں مدد دیں گے/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی سے کے پیش نظر پیدا ہونے والے کسی بھی غیر متوقع حالات میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات (SOP’s) جاری کردیے۔

حکومت پنجاب کے سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر متوقع حالات میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات  (SOP’s) جاری کردی گئی ہیں جو غیر متوقع حالات میں عوام کی تیاری اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں مدد دیں گے۔

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ  کی جاری کردہ ہدایات (SOP’s)  درج ذیل ہیں

1: تیاری کے اقدامات

ایک محفوظ، بغیر کھڑکیوں والا کمرہ (مثلاً تہہ خانہ یا اندرونی کمرہ) اپنے گھر میں ہنگامی صورتحال کے لیے مخصوص کریں۔

ایک ہنگامی کٹ تیار رکھیں جس میں ابتدائی طبی امداد کا سامان، ضروری ادویات، بوتل بند پانی، خراب نہ ہونے والی خوراک، ٹارچ، اضافی بیٹریاں اور پورٹیبل چارجرز شامل ہوں۔

2: الارم/خبردار کرنے کے دوران اقدامات

فوراً تمام لائٹس بند کر دیں تاکہ باہر سے نظر نہ آئے

پُرسکون انداز میں محفوظ جگہ منتقل ہوں اور گھر کے اندر ہی رہیں

تمام دروازے، کھڑکیاں بند کریں اور گیس کے کنیکشن بند کر دیں

اگر نچلی منزل پر جانا ہو تو سیڑھیوں کا استعمال کریں، لفٹ کا نہیں

3: انخلا کا عمل (اگر لازمی قرار دیا جائے)

سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر عمارت سے نکلیں

ہنگامی کٹ، ضروری دستاویزات (شناختی کارڈ، انشورنس) اور ذاتی سامان ساتھ لے جائیں

برقی آلات، گیس اور پانی کے نل بند کر دیں

صرف سیڑھیوں سے نکلیں اور  لفٹ کا استعمال سختی سے ممنوع ہے

4: عمومی حفاظتی ہدایات

گھبراہٹ سے گریز کریں اور پُرسکون انداز میں عمل کریں

سرکاری الرٹس اور اعلانات سے باخبر رہیں

پڑوسیوں، بزرگوں اور مدد کے محتاج افراد کی مدد کریں



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *