پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکیلئے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیے


پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکیلئے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیے

اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے: مریم اورنگزیب__فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیے۔

پنجاب کی سینئر وزیر  مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ لاہورمیں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت نے ائیر کوالٹی بہتربنانےکے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں، اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے، دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کا بہاؤکم کرنےکے لیےکوآرڈینیشن سیل فعال کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے رش آورز میں اسپیشل اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ شروع کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *