پنجاب، کے پی میں صبح سویرے ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی


پنجاب، کے پی میں صبح سویرے ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی

چار سدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو طالب علم جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے—فوٹو: فائل

پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار گاڑیوں نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن بھی شامل تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں کاریں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز فرار ہوگئے۔

دوسری جانب چار سدہ میں  ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر  ہوئی جس کے نتیجے میں  دو طالب علم جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

ادھر بھکر میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم  ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ 

صوابی میں بھی شیوہ اڈہ چوک کےمقام پر دو بسیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *