پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینےکیخلاف درخواست خارج کردی


پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو  آزادقرار دینےکیخلاف درخواست خارج کردی

فوٹو: فائل

پشاور ہائی کورٹ نے  سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی  پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو  آزاد قرار  دینےکےخلاف درخواست  خارج کردی۔

درخواست کی سماعت جسٹس محمد نعیم انور  اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نےکی۔

علی امین گنڈا پور کی درخواست میں الیکشن رولز 94 کو چیلنج کیا گیا تھا۔

 وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممبران کو آزاد قرار دیا، اب الیکشن کمیشن بتائےکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا نہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پرپہلے پشاورہائی کورٹ کے 5 رکنی بینچ، پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا۔

وکیل مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نظرثانی درخواستوں پر آئینی بینچ نے فیصلہ دیا، اب یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے۔

 پشاور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد  درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا  جو  اب سنادیا گیا ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست خارج کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *