پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ


پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے  بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو خودکش دھماکے فیڈرل کانسیبلری ہیڈکوارٹر صدر پشاور میں ہوئے۔

علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اس میں مزید تفصیلات کا اضافہ کیا جا رہا ہے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *