پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں


جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو خوفزدہ کررہے ہیں: پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو خوفزدہ کررہے ہیں: پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے تنگ آگئیں۔

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام حملے سے لے کر پاکستانی کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے تک بھارت نے جھوٹی خبریں بنا کر بھارتی عوام سمیت دنیا کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی تاہم اب بھارت کے اپنے ہی لوگوں نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی خبروں سے تنگ آگئیں اور اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو خوفزدہ کررہے ہیں: پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا پر برس پڑیں

فوٹو اسکرین گریب

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت ہم سب سے برا کام جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنے دیکھنے والوں کو خوفزدہ  کررہے ہیں، آفیشل اپڈیٹس پر انحصار کرتے ہیں اور کچھ نہیں، ذمہ داری سے رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے جھوٹی خبریں دینے پر اپنے میڈیا کو مذاق قرار دیا اور عوام سے نیوز چینلز نہ دیکھنے کی اپیل کی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہمارے نیوز چینل ایک مذاق ہیں، میں ان ڈرامائی مناظر، چیخنے چلانے سے تنگ آگئی ہوں، بھارتی میڈیا چیخ پکار سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ 

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہیجان میں مبتلا کرنے اور افرا تفری پھیلانے سے باز رہیں، نیوز کے نام پر بکواس دیکھنا بند کرو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *