پرائیویٹ حج کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکیں گے


پرائیویٹ حج کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکیں گے

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37ہزار903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے: اعلامیہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پرائیویٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین  آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے جبکہ گزشتہ سال رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے بھی پرائیویٹ  حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور  نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے اور  عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونےکا بیان حلفی دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، گزشتہ برس کے22097 عازمین کے علاوہ نئے 37903 درخواست گزار امسال حج پر جا سکیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *