پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر


پاک سعودیہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے: ایرانی صدر

فوٹو: اے ایف ہی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ایٹم بم نہ کبھی بنانا چاہتا تھا نہ کبھی بنائے گا نہ ہی ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے سفارتی غداری اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔

ایرانی صدر نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *