کراچی: پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 58 ہزار تک لےگیا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اورکاروبار کے اختتام تک یہ سلسلہ برقرار رہا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بلندی ہوئی۔
100 انڈیکس ایک ہزار 775 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 953 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 58 ہزار 82 بنائی ہے۔
بازار میں آج ایک ارب 95 کروڑ شیئرز کے سودے 56 ارب 93 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 183 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 541 ارب روپے ہوگئی ہے۔























Leave a Reply