
آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائےاعظم کو ثالثی سےمتعلق خطوط لکھ دیے۔
دوسری جانب پرنس رحیم نےسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملےمیں کردارادا کرنےکیلئے خط لکھا ہے۔
پرنس رحیم آغا خان کے خط میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دعاہےکہ مسئلہ پر امن طور پر حل ہواورمزید جانی نقصان نہ ہو۔
یاد رہے کہ آغا خان چہارم پرنس کریم آغا خان مرحوم نےبھی پچھلےپاک بھارت تنازع میں ثالث کا کردارادا کیا تھا۔
Leave a Reply