دبئی: پاک بھارت فائنل میں سوشل میڈیا صارفین نے ٹاس کی شفافیت پر سوال اٹھادیے ہیں۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو کہ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹاس کی شفافیت پر سوال اٹھادیے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس ہوا میں اچھالا اور ٹاس گراؤنڈ پر آیا تو میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سکہ اٹھانے سے قبل ہی سوریا کمار نے کہہ دیا کہ وہ پہلے فیلڈنگ کریں گے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کے ‘سکہ اٹھانے اور یہ تصدیق کرنے کہ کون ٹاس جیتا ہے؟’ سے قبل ہی بھارتی کپتان نے کیسےکہہ دیا کہ وہ پہلے بولنگ کریں گے۔























Leave a Reply