پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ


پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم پاک افغان مسئلہ جلد حل کرلیں گے، صدر ٹرمپ/فوٹو: رائٹرز 

کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان مسئلے کے حل میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک افغان مسائل جلد حل کروں گا۔ 

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ ان 8 جنگوں میں سے ایک ہے جو میں سے 8 ماہ میں رکوائی ہیں، ایک اور جنگ رکوانا ابھی باقی ہے۔ 

امریکی صدر نے کہا میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے مسائل شروع ہوگئے ہیں، مجھے لگتا ہےکہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کرسکتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور میں پاک افغان مسائل جلد حل کروں گا اور میں یہ اچھے طریقے سے کروں گا۔ 

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل اچھے لوگ ہیں، مجھے دونوں پر اعتماد ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم پاک افغان مسئلہ جلد حل کر لیں گے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *