
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کا معاملہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ایجنڈے کا حصہ رہا ہے۔
صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا غیردستاویزی افراد کو واپس بھیجا جائے گا، یہ پاکستان کا علاقہ ہے، فیصلے ہم کریں گے کہ یہاں کون رہے گا اور کون نہیں، امید ہے جرمنی اپنے وعدے کے مطابق افغان شہریوں کو لے جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں حملوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے مزید تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں خصوصاً افغانستان میں ایک سنگین مسئلہ ہیں، یہ مسئلہ دونوں ممالک کے تعلقات میں رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔
Leave a Reply