پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست


پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست

فوٹو: فائل

پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف الجزائر صومالیہ کے ساتھ سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی ۔

 نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قطر پر بلااشتعال اور غیرقانونی جارحیت کے پیش نظر اجلاس طلبی کی درخواست کی گئی ہے۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ مقصد سنگین معاملے پر سلامتی کونسل کی آگاہی اور صورتحال پر غور و خوض کرنا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان قطری حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور پختہ حمایت کا اظہار کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز  قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی حملے میں 6 افراد کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔ 

حماس کا کہنا تھا کہ حملے میں مرکزی قیادت محفوظ رہی تاہم سینیئر رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطری دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *