پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی


پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی

فوٹو: فائل

پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی  اسٹینڈرڈ اینڈ پورز(ایس اینڈ پی)  نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہے اور بیرونی ادائیگیوں نہ کرسکنے کے خدشات قابو میں ہے۔ اس لیے پاکستان کی لمبے عرصے کا قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے اپ گریڈ کرکے بی مائنس کردی گئی ہے۔ 

ریٹنگ پر ایس اینڈ پی کے جاری کیے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق آفیشل امداد ملنے اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں اور بیرونی خدشات جھیلنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔ 

ریسرچ نوٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی قرضوں کی فنانسنگ کی لاگت اب بھی بلند ہے۔ تاہم حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں اور کم ہو رہی مہنگائی مالی استحکام کی رفتار کو تیز کررہی ہے۔ 

ایس اینڈ پی کے مطابق کثیرجہتی اور دوطرفہ پارٹنرز پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل کا منظرنامہ مستحکم ہے۔

کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ میں بہتری ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی ملنے میں مدد ملے گی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے پاکستانی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بہتر ہوگا،  حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ریٹنگز ایجنسیز بھی کر رہی ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *