پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے، یہ ہمیں آپس میں لڑوادیں گے: حافظ نعیم


پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے، یہ ہمیں آپس میں لڑوادیں گے: حافظ نعیم

پاکستان کو قائد اعظم والی پوزیشن میں رہنا چاہیے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کو صرف ایک فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیے: امیر جماعت اسلامی— فوٹو:فائل 

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم والی پوزیشن میں رہنا چاہیے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، پاکستان کو صرف ایک فلسطین کی آزاد ریاست کی بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو کسی صورت بھی فوج غزہ نہیں بھیجنی چاہیے، غزہ میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی فوج جانی چاہیے کیونکہ پھر یہ آپس میں فلسطینیوں سے لڑوا دیں گے  جو کام اسرائیل کر رہا وہ کام ہم کیوں کریں؟

ان کا کہنا تھاکہ حماس، فلسطینی اتھارٹی سمیت تمام گروپوں کا اتفاق ہے کہ غز  کے اندر کوئی بھی فورس باہر کی نہیں آنی چاہیے، جتنی بھی مذاکرات میں یہ بات نہیں لکھی اور مذاکرات کرانے والے ممالک بھی سمجھتے ہیں یہ کام نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی، قرار داد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کردہ قرارداد اور اس کے تحت بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے سیاسی اور انسانی مطالبات اور حقوق کو پورا نہیں کرتی۔

حماس کے مطابق بین الاقوامی فورس کو غزہ کے اندر کارروائیوں، بالخصوص مزاحمتی دھڑوں کے غیر مسلح کرنےکا اختیار دینےکا مطلب ہےکہ یہ فورس غیر جانبدار نہیں رہےگی بلکہ قابض اسرائیل کے حق میں فریق بن جائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *