پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکے امریکی فیصلے کا خیرمقدم


پاکستان کا کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکے امریکی فیصلے کا خیرمقدم

پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ، ہر قسم کی دہشتگردی کےخاتمے اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے: ترجمان دفتر خارجہ—فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دینےکے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے 18جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان دہشتگردی کے خلاف مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی قربانیوں سےانسداددہشتگردی میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ، ہر قسم کی دہشتگردی کےخاتمے اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *