پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین شاٹ

ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ  دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان ٹیم  ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔

بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *