پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا


پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا

پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، بھارتی (ر) میجر جنرل یش مور—فوٹو: فائل

بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور  نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور  میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔

انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟

یش مور نے کہاکہ  پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے انتہائی منفی کردار ادا کیا، کھلے عام جھوٹ بولے اور کسی نے انہیں روکا تک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے  اسلام آباد پہنچنے  اور کراچی کو  آگ لگانے جیسے جھوٹے دعوے کیے، کسی نے دیکھا کہ جنگ کے دوران ہمارے نام نہاد سلیبریٹیز اور  یوٹیوبرز نےکیسی زبان استعمال کی؟ 

یش مور نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا نے جو کچھ دکھایا وہ محض کچرا تھا جس سے میڈیا نے خود کو واہیات ثابت کیا۔

انہوں نےکہاکہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا اور  سوشل میڈیا کو کوئی نہیں دیکھ رہا تھا اور بھارتی میڈیا کے منفی کردار کے باعث  ان خبروں پر کوئی یقین کرنےکو  تیار بھی نہ تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *