
پاکستان میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔
این ڈی ایم اے نے بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں اب تک 907 افراد جاں بحق اور 1044 زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث 223 افراد جاں بحق اور 654 زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 502 افراد جاں بحق اور 218 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بارشوں کے باعث 58 افراد جاں بحق اور 78 زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں بھی 26 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔
گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 7 ہزار 848 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ اب تک 6 ہزار 180 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Leave a Reply