پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں: فیصل واوڈا


پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں: فیصل واوڈا

فوٹو؛فائل 

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔

 فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے، 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی، نا اہلی،گورنرراج، 9 مئی کیسز اورپاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *