
بھارت نے پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد مذاکرات کی میز پر آگیا۔
گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔
پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوگئی اور اس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اور بیان میں کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
پاکستان اور بھارت نے بھی جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا اور دونوں کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر شروع ہوگیا۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ 48 گھنٹوں سے میں اور نائب امریکی صدر پاکستان اور بھارتی اعلیٰ حکام سے رابطے میں تھے اور اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان اوربھارت وسیع تر مسائل پر کسی غیرجانبدار مقام پر مذاکرات کریں گے۔
دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ بندی ہوگئی ہے، جنگ بندی پر پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے سے عمل ہوچکا ہے، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت ڈی جی ایم اوزکے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی اور بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سےبری،بحری اور فضائی فائربندی پر اتفاق ہوا تھا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی بیان میں کہا کہ بھارت،پاکستان نے فوجی کارروائی روکنےکیلئے مفاہمت پر کام کیا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان نے متعدد دفعہ بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی تاہم مودی سرکار ہمیشہ انکار کرتی رہی۔
Leave a Reply