
دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہے۔
پاکستان ٹیم ذرائع کا کہنا ہےکہ آج یو اے ای کے ساتھ ہونے والے میچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم اینڈی پائیکرافٹ کے بغیر ہی میچ کھیلے گی، اینڈی پائیکرافٹ بطور ریفری قبول نہیں۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میچز سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیکرافٹ کونہ ہٹانےکی صورت میں پاکستان بقیہ میچز نہ کھیلنےکے مؤقف پر قائم ہے۔
Leave a Reply