لاہور پولیس کی جانب سے پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف دائر درخواست دائر کردی جس میں الزام عائد کیا کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں 3 اہلکاروں نے اُسے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ مارپیٹ سے اس کا چہرہ لہولہان جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں زخمی ہوگئیں۔
درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تمہیں رُکنے کا اشارہ کیا تھا تم کیوں نہیں رکے۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار اسے تھانہ بھاٹی گیٹ لے گئے جہاں موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لیں جس کے بعد بھانجی اور اس کے شوہر نے تھانے پہنچ کر خلاصی کرائی۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نےگاڑی سے3 ہزار آسٹریلوی ڈالر بھی چُرا لیے۔
دوسری جانب ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


























Leave a Reply