ٹی وی شو کے دوران معروف چینی اداکار چن ژے یوآن کی وِگ اتر کر گر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
فلم انڈسٹری میں بھی اپنی لُکس کو برقرار رکھنے کیلئے اداکار وں کا وگ پہننا عام ہے لیکن اس وگ کا اتر جانا خاصہ حیران کن ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں اداکارچن ژے یوآن کی وگ گرنے پر سوشل میڈیا صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
یہ واقعہ چینی ٹی وی شو ’ کیپ رننگ ‘ کے دوران پیش آیا جس میں چن ژے یوآن اپنےآنے والے ڈرامے کی پروموشن کیلئے دیگر کاسٹ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے۔
اس شو کے دوران شو اداکار چن کو ایک گیم میں شکست ہوگئی جس کے بعد سزا کے طور پر مخالف ٹیم کے اداکار کو چن ژے کے سر پر پانی کی بالٹی ڈالنے کا کہا گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’جیسے ہی اداکار چن پر بالٹی سے پانی ڈالتے ہیں ان کی وگ فوراً سے اڑ کر نیچے گرجاتی ہے، اس واقعے پر پوری کاسٹ ہنسنے پر مجبور ہو جاتی ہے‘۔
بعد ازاں کاسٹ کے اداکار نے چن کی اس کی وگ کو واپس لگانے میں بھی مدد کی۔
وائرل ویڈیو کلپ اداکار چن کی جانب سے خود سوشل میڈیا ایپ ’ویبو‘ پر شیئر کیا گیا جس پر کیپشن درج تھا کہ ’ کچھ نہ کہیں، بس یہ سمجھیں کہ آپ نے کچھ دیکھا ہی نہیں، ٹھیک ہے؟‘
بتایا جارہا ہے کہ چین ژے یوآن ان دنوں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کی وجہ سے بال کٹوائے ہوئے ہیں اور یہی وجہ کہ اپنی لکس کو مزید خوبصورتی دینے کیلئے چن ژے یوآن کو وگ کا سہارا لینا پڑا۔

























Leave a Reply