ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا


ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا

اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب  سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔

پاکستان کے حوالے سے مخالفانہ  باتیں کرنے کے حوالے سے معروف بھارتی اینکر پرسن نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کی جاب سے تجاوز کیا گیا ہے۔

ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامنی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا، کچھ دن قبل تک تو وہ کہہ رہے تھے کہ ان کا اس تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔

ارنب گوسوامی نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر سخت اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا چینل ٹرمپ کے بیان ے بجائے اس بیان ک نشر کرے گا جو بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *