
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت سے کہا تجارت کرو۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ بہترین انسان ہیں، ان کی کی شخصیت متاثر کن ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا تھا آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
انہوں نے کہاتھاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
Leave a Reply