وہ سپر ہٹ اداکارہ جس سے سلمان خان کی فلم کے سیٹ پر متعدد بار لڑائیاں ہوئیں


وہ سپر ہٹ اداکارہ جس سے سلمان خان کی فلم کے سیٹ پر  متعدد بار لڑائیاں ہوئیں

2021 میں پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں روینہ نے سلمان کے ساتھ اپنی پہلی فلم پتھر کے پھول میں کام کرنے کے تجربے کو یاد کیا__فوٹو: فائل

سنیہا اُلال اور زرین خان سے لے کر سائی منجریکر اور ڈیزی شاہ تک کئی اداکاراؤں نے سلمان خان کے مدمقابل ہیروئن آکر اپنا ڈیبیو کیا لیکن بالی وڈ میں ناکام رہیں۔

 تاہم ایک اداکارہ جس نے سلمان کے ساتھ 1991 کی فلم ‘پتھر کے پھول’ میں ڈیبیو کیا تھا، وہ 90 کی دہائی میں ہندی فلم انڈسٹری کی جانی مانی اور ہٹ اداکاراؤں میں سے ایک بن گئیں، وہ کوئی اور نہیں بلکہ روینہ ٹنڈن ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اننت بالانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے سیٹ پر سلمان اور روینہ کی ایک دوسرے سے کئی لڑائیاں ہوئیں جس کے بعد سلمان نے روینہ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

لیکن بعدازاں 3 سال بعد  انہیں انداز اپنا اپنا میں دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھا گیا، اس فلم میں عامر خان اور کرشمہ کپور بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیے تھے۔

2021 میں پنک ولا کے ساتھ ایک انٹرویو میں روینہ نے سلمان کے ساتھ اپنی پہلی فلم پتھر کے پھول میں کام کرنے کے  تجربے کو یاد کیا۔ 

اداکارہ نے کہا ‘ہم ایک کلاس کے دو بچوں کی طرح تھے جو صرف ہر چیز پر لڑنا چاہتے تھے، میں 16 سال کی تھی اور سلمان تقریباً 23 سال کے ہوں گے، سلمان اور میں ایک ہی فطرت کے ہیں، ہم نے تقریباً ایک ہی گھر میں پرورش پائی کیونکہ سلیم انکل اور میرے والد ایک ساتھ کام کرتے تھے‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *