
اسلام آباد: وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایف بی آر کی جانب سے گرفتاری سے متعلق وضاحت کردی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کے مخصوص کیسز پر ہی گرفتاری ہوگی جس کا فیصلہ ایف بی آر ممبر بورڈ کی 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کے مرحلے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار پہلے ہی حاصل تھا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شہریوں کے تحفظ کےلیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
Leave a Reply