وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی


وزیر اعظم شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، وزیر اعظم نے ترک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

دنوں رہنماؤں نے گزشتہ ملاقاتوں میں کیے گئے اہم فیصلوں پرتیزی سے عملدرآمد پر اتفاق کیا جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا جبکہ ترک صدر اردوان نے بھی پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر عمان کے سلطان ھیثم بن طارق کو بھی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے سلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *