وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کی صورتحال پر ( نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی) این ڈی ایم اے کے چیئرمین سے رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم شہباز شریف نےکہاکہ خیبرپختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔


























Leave a Reply