وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی صدر سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات ہوگی


وزیراعظم  شہباز شریف وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی صدر سے کچھ دیر بعد اہم ملاقات ہوگی

فوٹو: فائل

وزیراعظم  شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز  ائیر بیس پہنچے تو  انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ائیر فورس کے اعلی عہدیدار  نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ائیربیس سے روانہ ہوا۔

وزیرِ اعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 وائٹ ہاؤس کے مطابق اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ اور مسئلہ کشمیر سمیت عالمی و علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ 

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات مفید رہی، اب اگلا مرحلہ طے کیے گئے نکات پر عمل درآمد کا ہے۔

انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔

نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعظم نے باہمی اعتماد اور  علاقائی تعاون و  ترقی پر  مبنی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم دُہرایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *