وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

گزشتہ روز صدر مملکت نے 5 سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ فوٹو فائل

وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اب صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری 5 سال کے لیے ہوگی۔

صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *