ورکرزکو ائیرپورٹس پرغیرقانونی طور پرآف لوڈکرنےکی اجازت نہیں دیں گے، چوہدری سالک


ورکرزکو ائیرپورٹس پرغیرقانونی طور پرآف لوڈکرنےکی اجازت نہیں دیں گے، چوہدری سالک

فوٹو: اسکرین شاٹ

اسلام آباد:  وفاقی وزیر  اوورسیز  پاکستانیز  چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ  ورک ویزا  اور  پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ کے باوجود ائیرپورٹس پر  ورکرز کو  آف لوڈ کیا گیا، کسی کو  ورکرز کو ائیرپورٹس پر غیر قانونی طور پر روکنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے ورکرز کو ائیرپورٹس پر آف لوڈ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ایف آئی اے رفعت مختار نے اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر کو اجلاس میں مختلف ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ورک ویزا اور پروٹیکٹر سرٹیفیکیٹ کے باوجود مختلف ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کیا گیا، بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے پاکستانی ہمارے لیے انتہائی قابل عزت ہیں، کسی کو ورکرز کو ائیرپورٹس پر غیر قانونی طور پر روکنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار  نے بتایا کہ لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی تحقیقات جاری ہیں، اگر ایف آئی اے اہلکار ملوث پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق ورک ویزا پر بیرون ملک جانے والوں کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے کوئی نئی شرائط لاگو نہیں کی گئیں، نہ ہی سرکاری افسر سے بیان حلفی لینے کی کوئی نئی شرط عائد کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جلد نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرارہے ہیں جس کے ذریعے ورکرز روانگی سے قبل ہی اپنی امیگریشن آن لائن مکمل کرسکیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *