معروف گلوکار سجاد علی کی بیٹی گلوکارہ ضو علی جیو پوڈ کاسٹ کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور کوک اسٹوڈیو میں پرفارمنس کے تجربے پر کھل کر بات کی۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ضو علی نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا شوق بچپن سے ہی تھا اور گھر میں ہی گلوکاروں کو سن سن کر بہت کچھ سیکھا۔
ضو علی نے پوڈ کاسٹ کے دوران بیگم اختر کی غزلوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بیگم اختر کی غزلوں نے ان کے دل پر خاص اثر چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر بیگم اختر کی غزلیں سن کر گھر میں گنگناتی تھی، ایک دن ابو (سجاد علی ) نے مجھے گنگناتے ہوئے سنا اور پوچھا کہ یہ کیا گا رہی ہو؟ جس کے بعد میں نے انہیں وہ غزل سنائی اور وہ بہت متاثر ہوئے۔
ضو علی کاکہنا تھا کہ اُس وقت والد (سجاد علی )کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی نے اعتماد بڑھایا اور والد نے میری غزل سننے کے بعد مجھےکوک اسٹوڈیو کے سیزن 10 میں ساتھ پرفارم کرنے کی پیشکش کی جو میرے لیے ناقابل یقین تھا۔
یاد رہے کہ سجاد علی کی بیٹی ضو علی نے 2017 میں گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ 2017 میں ضو علی نے اپنے والد سجاد علی کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں “رونے نہ دیا” گیت گایا جسے پسند کیا گیا تھا۔
Leave a Reply