والد کی جیب میں کپڑے خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے: سنی دیول کا انکشاف


والد کی جیب میں کپڑے خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے: سنی دیول کا انکشاف

میرے والد اور اداکار وہدایتکار منوج کمار کا انڈسٹری میں سفر ایک ساتھ ہی شروع ہوا تھا : سنی دیول کی گفتگو/فوٹوفائل 

بالی وڈ اداکار سنی دیول نے والد اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے متعلق انکشاف کیا ہےکہ والد کی جیب میں کیرئیر کے آغاز پر کپڑے خریدنے تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

رواں برس ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران سنی دیول نے اپنے والد کی شوبز میں کی گئی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میرے والد اور اداکار وہدایتکار منوج کمار کا انڈسٹری میں سفر ایک ساتھ ہی شروع ہوا تھا، دونوں کے درمیان ایک بہت اچھا تعلق تھا، بچپن میں ہم  نے دونوں کو ہمیشہ ساتھ ساتھ دیکھا‘۔

سنی دیول کے مطابق ’ مجھے والد نے خود بتایا تھا کہ ابتدا میں جب وہ اور منوج کمار ساتھ ساتھ تھے، میرے والد کی جیب میں پیسے نہیں ہوتے تھے،  منوج جی کے پاس کبھی کبھی پیسے ہوتے تھے اور اس وقت وہ  جب بھی کپڑے خریدنے جاتے تو میرے والد سے کہتے تھے آؤ دھرم تم بھی 2 قمیضیں لے لو‘۔

سنی دیول کا کہنا تھا کہ ’اس وقت دونوں کے درمیان بہت خوبصورت بندھن تھا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ وقت بہت اچھا تھا  جو کبھی واپس نہیں آسکتا‘۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں

حال ہی میں بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18 سمیت ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں سنی دیول بھی اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے تھے اس موقع پر سنی دیول نے غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر سوال کیا تھاکہ ’ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں ؟’اگر ہیں تو ویڈیو کیوں ڈال رہے ہو آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی‘!



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *