وائس ایڈمرل راجا رب نواز


بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ ہیں، ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں: وائس ایڈمرل راجا رب نواز

فوٹو: آن لائن

کراچی: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجا رب نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں

کراچی ایکسپو کے دورے پر وائس ایڈمرل نے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیےمکمل تیار ی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *