اسلام آباد: پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے ایوان صدرکے سیاسی استعمال پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوان صدرکا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزادکشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، پیپلزپارٹی بھی اپنی قیادت، آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعدفیصلے کرتی، بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا، اس میں کوئی قباحت نہیں۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ایوان صدر میں اجلاس نے آزادکشمیر کی سیاسی تبدیلی پر سوالات کھڑےکر دیے ہیں، ایوان صدر کا استعمال سیاسی غیرجانبداری کے اصولوں کے منافی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ پیپلزپارٹی ضرورکرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں ہے، وفاقی وزرا کو بھی آزادکشمیر کے معاملے پر اس طرح گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
























Leave a Reply