ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان


ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

ضمنی انتخاب میں ملکرحصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتیں ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی: راجا پرویز اشرف— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ پی پی رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں ملکرحصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتیں ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے اور خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جہاں امیدوار رنر اپ تھا اسی جماعت کا امیدوار الیکشن لڑے گا، ہماری ملاقات اپنی اپنی قیادت کے حکم پر ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ضمنی انتخابات کا اصول طے ہوگیا۔

ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ ہم اتحادی ہیں،دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ دانشمندانہ فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستان کو پتا ہونا چاہیے کہ اتحادی ہیں، ہماری لیڈر شپ یہی بتاتی ہے کہ ہم اتحادی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *