کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا،کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوسناک ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔
محکمہ بلدیات سندھ نے واقعے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کو معطل کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکارگلشن اقبال کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔






















Leave a Reply