
فیصل آباد کی نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
ریسکیو 1122کے اعداد و شمار کے مطابق گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی گزشتہ چند ماہ میں نہروں میں نہانے کے دوران 19 نوجوان اور بچے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ میں ہمیں ڈوبنے کی 32 کالز آچکی ہیں اور بدقسمتی سے ان میں سے 19 لوگوں کی ہلاکت ہو ئی تاہم 13 لوگوں کو بچایا بھی گیا۔
ضعلی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے پابندی کے باوجود نہروں میں بچوں اور نوجوانوں کے نہانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر ریسکیو انتظامیہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے والدین سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو نہروں میں نہانے سے منع کریں۔
Leave a Reply