کراچی: اسٹیٹ بینک نے رواں برس کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 کی ورکرز ترسیلات 3.18 ارب ڈالر رہیں، نومبر میں ترسیلات اکتوبر سے 7 فیصد کم رہیں جب کہ نومبر 2024 سے رواں مالی سال نومبر کی ترسیلات 9 فیصد زائد ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق نومبر 2025 میں سعودی عرب سے 75.3 کروڑ بھیجے گئے، اسی ماہ متحدہ عرب امارات سے 67.5 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جب کہ 5 ماہ میں سعودی عرب سے 3.9 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کی ترسیلات زر 16.14 ارب ڈالر رہیں، جولائی سے نومبر تک کی ترسیلات گئے مالی سال سے 9 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 ماہ میں عرب امارات سے 3.36 ارب ڈالر، برطانیہ سے2.34 ارب ڈالر بھیجےگئے جب کہ 5 ماہ میں امریکی ترسیلات زر 1.38 کروڑ ڈالر رہیں۔





















Leave a Reply