
کراچی: نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔
نمائش چورنگی پر ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی ہے، مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی 6 موٹرسائیکلیں جلادی گئیں جبکہ پولیس چوکی بھی نذرآتش کردی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں، مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے نمائش چورنگی پر موجود کیمپ بھی اکھاڑ دیا ہے۔
Leave a Reply