’نااہل لوگ کراچی پر حکمرانی کررہے ہیں‘، حنا خواجہ شہر کی صورتحال پر برہم


’نااہل لوگ کراچی پر حکمرانی کررہے ہیں‘، حنا خواجہ شہر کی صورتحال پر برہم

سینئر اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی،جس میں اداکارہ نے کراچی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا/ فوٹو فائل 

پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سینئر اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے کراچی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بارش نے ثابت کردیا عذاب صرف آسمان سے نہیں برستا کچھ لوگ اس کا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں، وہ بےحس اور نااہل لوگ کئی دہائیوں سے کراچی شہر پر حکمرانی کررہے ہیں وہ بھول گئے ہیں ان کا منصب خدمت کا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر میں سڑکیں نہیں بنائیں اور نہ ہی پانی کی نکاسی کا کوئی نظام بنایا ہے، شہر میں ہر جگہ پانی ہے لیکن وہ پینے کا نہیں ہےکیونکہ اس کیلئے ٹینکر مافیا نے اپنی کمائی کرنی ہے، یہ کرپٹ سسٹم ایسا ہے یہاں آپ کسی کے ٹھیلے تو ہٹا دیتے ہیں لیکن اس کی جگہ غیر قانونی عمارتیں بنادیتے ہیں، نالے اور گٹر بند کرتے ہیں اور پھر بارش ختم ہونے کے بعد ہمدردی کرنے نکل جاتے ہیں،  میئر صاحب اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ گورنر صاحب آپ گوچی (ایک مہنگا ترین برینڈ) کی ٹوپی پہن کر باہر آئے تھے یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا تھا، آپ کو بارش سے پہلے کام کرنا چاہیے تھا، ہمدردیاں نہیں جتائیں، بارش کی وجہ سے آپ کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اس لیے آپ سکون سے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت سے جواب چاہیے ، کراچی شہر کو سندھ کی طرح بنا دیا ہے، بھوک، غربت، تکلیف اور پریشانی میں رہو لیکن آواز نہیں اٹھا سکو، احتساب کا وقت آگیا ہے، بس اب بہت ہوگیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *