
پشاور: خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے بعد نئی کابینہ کی تشکیل نہ ہونے سے اہم پالیسی فیصلے رک گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے 6 روز بعد بھی صوبہ بغیر کابینہ کے چل رہا ہے جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے رک گئے ہیں جب کہ کابینہ کے نہ ہونے سے اہم منصوبوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کابینہ میں کچھ نئےچہرے شامل کرنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے میں کابینہ نہ ہونے کےباعث مشکلات کا سامنا ہے ، امید ہے وزیراعلیٰ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعلیٰ کے پاس مختصرکابینہ رکھنےکی ہدایات موجود ہیں جب کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسرے سہ ماہی کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
Leave a Reply