نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی منایا گیا


نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی منایا گیا

فوٹو:@PakinIndia

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں  یوم  آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا  گیا۔

اعلامیہ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرسعد احمد وڑائچ  نے پرچم کشائی کی۔

یوم آزادی کی تقریب میں صدر مملکت  اور  وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائےگئے۔

اعلامیےکے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو  اجاگر کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے اپنےخطاب میں دو قومی نظریہ کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں  یوم آزادی کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز  بھی پیش کیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *