جیو ٹی وی ایک بار پھر سب سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا میوزک مستی مقابلہ پاکستان آئیڈل لا رہا ہے۔
جیو ٹی وی کی روایت ہے کہ پاکستان بھر میں اپنے ناظرین کے لئے ہمیشہ ہی شاہکار پراجکٹس پیش کرتا رہا ہے ، جن میں لیجنڈ آف مولا جٹ، پرائس از رائٹ، ڈونکی کنگ، گلاس ورکر، انعام گھر، طیفا ان ٹربل اور پاکستان آئیڈل جیسے یاد گار پراجکٹس شامل ہیں۔
اس مرتبہ بھی، جیو اپنے ناظرین کے جوش اور پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر لا رہا ہے دنیا کا سب سے بڑا میوزک مستی مقابلہ پاکستان آئیڈل جو ایم ایچ ایل کی پیشکش ہے۔
یاد رہے، آئیڈل دنیا بھر میں کامیاب ترین فارمیٹ شوز میں، ایک ایسی ٹیلی وژن فرنچائزہے جو اب تک ایک سو پچاس ممالک میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ چکی ہے ۔ اس سلسلے میں ایم ایچ ایل گلوبل کی ڈائریکٹر زویا مرچنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسیقی سے بے پناہ لگاؤ رکھنے والے باصلاحیت افراد کی کوئی کمی نہیں اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو انہیں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی متعارف کروائے گا۔
پاکستان بھر میں جیو ٹی وی کے ناظرین، پاکستان آئڈل، بہت جلداور سب سے پہلے جیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان آئیڈل جیو کے علاوہ دیگر ٹی وی چینلز اور اسٹریمنگ سروسز پر بھی نشر ہوگا، لیکن کچھ تاخیر سے۔
مگر آپ بلا تاخیر فون اٹھائیں ، اپنا ڈیجیٹل آڈیشن فوراً http://PI.begin.watch پر اپ لوڈ کریں اور شامل ہوجائیں دنیا کے سب سے بڑے میوزک مستی مقابلے پاکستان آئیڈل میں۔
یا اپنے فون سے نیچے دیے گئےکیو آر کوڈ کو اسکین کریں اور فوری طور پر اپنی آڈیشن ویڈیو اپلوڈ کریں۔
کیا خبر اگلا پاکستان آئیڈل آپ ہوں۔
























Leave a Reply